امریکہ نے 460 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا

واشنگٹن، 17 جنوری:ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارت میں پہلے ہی سال میں امریکہ میں نقل مکانی مکانی کے سخت ترین عمل آوری کے نتیجے میںسابقہ سال کے مقابلے تیس فیصد گرفتاری میں اضافہ ہوا ہے لیکن ملک بدری میں کمی آئی ہے۔ 2016 کے مقابلے 2017 میں امریکہ سے غیردستاویزات افراد کی ملک بدری کی مجموعی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے۔2017 میں 460 ، 2016 میں 353 ، 2015 میں 311 غیردستاویزی ہندوستانی امریکہ ملک بدر کئے گئے۔ یہ اعدادوشمار امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ دریں اثناءانتظامیہ نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے لئے اس کیس سے منسک ایک رپورٹ قومی سلامتی کے لئے ریلیز کی ہے ۔ ایک افسر نے کہا کہ 549میں سے 402 افراد کو امریکہ میں بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق الزامات کا مجرم گردانا ہے ۔انہوں کہا کہ وہ لوگ جو اس ملک میں آئے توانہیں اس ملک سے پیار کرنا ہوگااور انگریزی بولنی ہوگی۔ افسر نے بتایا کہ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے کہ تاکہ اس ملک میں خوشحالی آئی اوراتحاد پیدا کرنے میں مدد مل سکے۔ آئی سی ای نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ 2018 میں مسلسل غیردستاویزی رہائشیوں کونشانہ بناتے ہوئے چھاپہ ماری کرے گا۔ گزشتہ ہفتے اس کے ایجنٹوں نے 7ایلون اسٹورس کے درجنوں مقامات پر چھاپہ ماری کی اور 20 غیردستاویزی ملازموں کو گرفتار کیا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com