اننت ناگ میں سی آر پی ایف کے گشتی دستہ پر دہشت گردانہ حملہ ، دو جوان شہید، ایک زخمی

جموں، 13۔جولائی،ہ س:اننت ناگ ضلع کے اچھا بل کے قریب جمعہ کے روز دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کے گشتی دستہ پر حملہ کیا جس میں سی آر پی ایف کا ایک افسر اور ایک جوان شہید ہوگئے۔ اس دوران ایک جوان سمیت ایک شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ شہید جوانوں کی پہچان سی آر پی ایف کے اے ایس آئی ایم ایل مینا اور سندیپ سنگھ یادوکے طور پر ہوئی ہے۔ حملہ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ سیکورٹی دستوں نے پورے علاقہ کا محاصرہ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اچھا بل علاقہ میں سی آر پی ایف کے ایک گشتی دستے پر دہشت گردوں نے گولہ باری کر اچانک حملہ کر دیا۔ سی آرپی ایف کے جوانوں نے بھی محاذ سنبھالتے ہوئے جوابی کاروائی کی۔ اس دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی جوانوں کو فوراً اسپتال پہنچایاگیا جہاںپر علاج کے دوران سی آر پی ایف کا ایک افسر اور جوان شہید ہوگئے جیکہ ایک جوان کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ اس دوران ایک مقامی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ اس کی شناخت غلام رسول کے طور پر ہوئی ہے۔ حملہ کے فوراً بعد سیکورٹی دستوں نے پورے علاقہ کا محاصر ہ کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ