ایس ٹی ایف کے ہاتھوں ایک بنگلہ دیشی سمیت چارمشتبہ اسمگلر گرفتار

کولکاتہ، 08 ستمبر ،ہ س: کولکاتہ پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے لئے جمع ہوئے ایک بنگلہ دیشی سمیت چھ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
ہفتے کی صبح ایس ٹی ایف کے ڈپٹی کمشنر مرلی دھر شرما نے بتایا کہ میدان تھانہ علاقے کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے پاس یہ سب جمع ہوئے تھے۔ ان کے پاس مشتبہ چیزوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سادہ وردی میں انہیں گھیر کرگرفتار کیا گیا۔ان کے پاس سے 10لاکھ روپے کی قیمت کی 2000 یابا ٹیبلٹ برآمد ہوئی ہیں۔
ان میں سے تین کولکاتہ کے اقبال پور تھانہ علاقہ کے مومن پور روڈکے رہنے والے ہیں۔ ان کے نام عبدالرشید عرف جانی (25 سال)، عبدالشاہد (50 سال) اور عبد الزاہد (32 سال) ہیں۔ جبکہ نارائن منڈل (35) اور سمیر شیخ عرف جوئیل (27 سال) مالدہ ضلع کے انگلش بازار تھانہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ محمد راجو احمد (26 سال) نام کا6واں ملزم بنگلہ دیش کے چاپائی نواب گنج ضلع تحت شیوگنج تھانہ علاقے کے سونا مسجد کا رہنے والا ہے۔ انکے پاس سے برآمد شدہ یابا ٹیبلٹ کا کل وزن 189 گرام ہے۔ ہر ٹیبلٹ 300 سے 500 روپے تک فروخت کیا جاتا ہے۔ نشہ کے معاملہ میں ان کی اہلیت اتنی زیادہ ہے اسے عام بول چال کی زبان میںپاگل کر دینے والا گولی کہا جاتا ہے۔
ان لوگوں نے تفتیش میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کولکاتہ کی مختلف پارٹیوں میں اسمگلنگ کرنے کے لئے ہی یہ لوگ یابا ٹیبلٹ لے کر کولکاتہ پہنچے تھے۔ دارالحکومت کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی اس کی اسمگلنگ ہونی تھی۔
ایس ٹی ایف نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ان سب کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com