تین بسیں آپس میں ٹکرائیں کئی مسافر زخمی

نئی دہلی، 25دسمبر:دہلی کے آئی ٹی او میں تین بسیں آپس میں ہی ٹکراگئیں ۔اس میں سوار مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے چارٹیڈ بس سے ڈی ٹی سی کی گرین بس ٹکرائی اور پھر پیچھے سے ایک کلسٹر بس ٹکراتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔ اس حادثہ میںایک موٹر سائیکل سوار بھی ٹکراکر زخمی ہوگیا۔ بسوں میں سوار 12 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ کے بعد افرا تفریح مچ گئی اور جام لگ گیا ۔ جلد ہی تمام مسافر بسوں سے نیچے اترے ۔موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی مسافروں کی خیرت معلوم کی علاج کا انتظام کیا۔واضح رہے کہ یہ حادثہ تیز رفتار کی وجہ سے ہوا ہے۔

 

آپ اپنی خبریں،مضامین اورمراسلات aakashtimes0@gmail.com پر ارسال کریں۔۔۔ہم اسے آپ کے نام سے شائع کریں گے۔