دو ماہ میں ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 7.39 روپے کا اضافہ

ممبئی،یکم اکتوبر (ہ س)۔
گزشتہ کئی دنوںسے جاری قیمتیں میں اضافہ کا دور پیر کے روز بھی جاری رہااور پیٹرول کی قیمت میں 24اور ڈیزل کی قیمت 32 پیسے کا اضافہ ہوا۔اس اضافہ کے ساتھ پٹرول کی قیمت دہلی میں 83.81 ،ممبئی میں 91.15، کولکاتہ میں 85.61 اور چنئی میں 87.13 روپے ہو گئی ہے۔ اب ڈیزل دہلی میں 75.17 ، ممبئی میں 79.79 ، چنئی میں79.48 اورکولکاتہ میں 77.01روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں پٹرول کی آر ایس پی 88.85 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی آر ایس پی 81.75 روپے فی لیٹر ہے، تو بنگلور میں پٹرول آر ایس پی 84.47 روپے فی لیٹر، ڈیزل آر ایس پی 75.55 روپے فی لیٹر تک ہو گئی ہے۔ دو ماہ پہلے ممبئی میں 1 اگست کوپٹرول کی قیمت 83.76 روپے فی لٹر تھی۔ اب تک دو مہینے میں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 7.39 روپے بڑھ چکی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ اتوار کو دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتوں میں 9 پیسے کااضافہ ہواتھا اور چاروں شہروں میں بالترتیب پٹرول کی قیمت 83.49 روپے، 85.30 روپے، 90.84 اور 86.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ اتوارکے روز ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہواتھا۔ اس سے دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 74.79 روپے، 76.64 روپے، 79.40 روپے اور 79.08 روپے فی لیٹر تک فروخت کیاجا رہی تھا۔
پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ بھی ایل پی جی، سلنڈرز اور اے ٹی ایف (جیٹ ایندھن) کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔عوام کو اب مہنگاہی کا کی تہری مار جھیلنی پڑے گی ۔اتوار کی رات ہی بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر 59 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی تقریباً 2 روپے تک بڑھ چکی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیر کے روز ممبئی میں سی این جی 49.56 روپے فی کلو گرام (1.93 فیصد)، دہلی میں 44.30 روپے فی کلو، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 51.25 روپے فی کلو، ریواڑی میں 54.05 روپے فی کلو کی شرح سے بڑھے ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com