رونالڈینہونے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساوپالو، 17 جنوری:سابق برازیلی کھلاڑی اور بارسلونا کے مڈفیلڈر رونالڈینہو نے عالمی کپ، چیمپئنز لیگ جیسے ایوارڈوں سے سجے سنہرے کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے ۔برازیلی کھلاڑی کے بھائی اور ایجنٹ ایسس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ رونالڈینہو نے اپنے کیریئر میں عالمی کپ، چیمپئنز لیگ، کوپا لیبیرٹاڈوریس جیسے بڑے خطاب جیتے اور دنیا کے بہترین کھلاڑی بھی بنے ۔ انہوں نے 2015 کے بعد سے کوئی فٹ بال مقابلہ نہیں کھیلا ہے لیکن پھر بھی وہ پیشہ ورانہ فٹ بال میں بنے ہوئے تھے ۔ایسس نے ریو ڈی جینرو کے ایک اخبار سے کہا ”ہم کچھ بڑا کرنے جا رہے ہیں اور کچھ بہترین، روس میں ہونے والے عالمی کپ کے بعد اگست میں ممکنہ ہم کچھ الگ کریں گے ”۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ رونالڈینہو کے لئے وداعی میچ ہوگا جس کے میچ برازیل، یورپ اور ایشیا میں ہونگے اور قومی ٹیم کے ساتھ بھی اس کا ایک میچ ہوگا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com