لفٹ دے کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

murder-stab-blood-image-by-aakashtimes

نئی دہلی/ گروگرام،25دسمبر : دہلی پولیس نے سنیل بھٹ قتل کے معاملے کو حل کرلیا ہے جو 14 دسمبر کو سنیل ہری دوار جانے کے لئے گروگرام میں واقع اپنے گھر سے نکلے تھے ۔ انہوں نے گروگرام سے ٹیکسی سے لفٹ لی۔ لیکن 15 دسمبر کی صبح ان کی لاش دہلی کینٹ علاقے کے جنگلوں سے برآمد ہوئی ، ان کے جسم پر چوٹوں کے کئی نشانات تھے اور ان کا گلا گھونٹ کر کسی نے ان کا قتل کر دیا تھا ۔ پولیس نے تمام 4 افراد عارف، اجے ، نرمل اور ٹیٹو کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی کینٹ پولیس کے مطابق، یہ خطرناک مجرم تھے اور اس سے قبل اسی طرح کی کئی وارداتیں انجام دے چکے ہیں ۔ان ملزموں کے پاس سے پولیس نے دو کاریں برآمد کی ہیں۔پولیس کے مطابق واردات کو انجام دینے کے بعد ان لوگوں نے مہی پال پور کے ایک اے ٹی ایم سے سنیل کے اے ٹی ایم کارڈسے پیسے نکالے پھر اگلے دن روہنی کے بگ بازار سے خریداری کی اس کے بعد مجنوں کے ٹیلے علاقے سے ایک اے ٹی ایم سے پیسے نکالے۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے مقامات سے اے ٹی ایم کارڈ سے نقدی نکالی۔ اگلے دن پھر انہوں نے ایسی ہی ایک اورواردات کو انجام دیا ۔اس میں قتل نہیں کیاگیا ۔ پولیس نے تمام جگہوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج نکالے اور ملزموں کا سراغ مل گیا پولیس انہیں لفافہ گروہ کا بتا رہی ہے ۔

 

آپ اپنی خبریں،مضامین اورمراسلات aakashtimes0@gmail.com پر ارسال کریں۔۔۔ہم اسے آپ کے نام سے شائع کریں گے۔