مظفر نگر:گوڈ س گریس انٹر کالج میں تقریر ونظم غزل مقابلہ

شاہد حسینی
مظفرنگر،22 ۔ ستمبر،آکاش ٹائمز:
ہیومینٹی ویلفئر سو سائٹی اتر پر دیش کی جانب سے گوڈ س گریس انٹر کالج مظفر نگر میں تقریر ونظم غزل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت استاد شاعرعثمان عادل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اجالا عباسی نے انجام دیے اس مو قع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر صداقت دیو بندی،حاجی عبد الحق سحر شریک ہو ئے۔ پروگرام کا با بر کت آغاز کال کے طالب علم محمد حسین کی تلاوت کلا م اللہ سے ہوا تقریری مقابلہ کا عنوان اردو اور ڈےجیٹل انڈیا و ہندوستان کی آزادی میں اردو کا کردار جس میں 30 طلبہ نے حصہ لیا جس میں طلباءنے اپنے تقریریں نظم وغزل پیش کر کے اپنی محنت و صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے سے سبقت حاصل کر نے کی بھر پور کو شش کی ۔ تقریری مقابلہ میں مدیحہ بنت محمد شہزاد نے اول مقام حاصل کیا اور نظم ،غزل مقابلہ میں عدنان خان نے اول مقام حاصل کیا اس مو قع پر عثمال عادل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اردو کے فروغ کے لئے ہمیں محنت کر نی چاہئے اور اردو کے فروغ کے لئے اس سے بہتر اور کیا محنت ہو سکتی ہے کہ اسکول کالج کے طلباءمیں اردو کا مقابلہ ہو اس سے طلباءکے اندر اردو کے تئیں خود اعتمادی اور صلاحیت پیدا ہوتی ہے اردو ایک ایسی زبان ہے جس سے دشمن بھی متاثر ہو کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر مجبور ہو تے ہیں اسی زبان نے ہندوستان کی آزادی میں کردار اداکیا ۔ ڈاکٹر صداقت دیو بندی نے کہا کہ آج کے اس پروگرام کو منعقد کر نے والے بہت ہی مبارکباد کے قابل ہیں کہ انہوں نے اردو کے فروغ کے لئے ہہ قدم اٹھا یا یقینا ہیو مینٹی ویلفئیر سوسائٹی کا یہ قدم ایک کامیاب قدم ہے اس طرح کے پروگرام ہو تے رہنا چاہئیں اس سے اردو کی ترقی ہوگی ۔ اس پروگرام کو منعقد کر نے میں محمد غفران مینیجر،محمد عمران پرنسپل،فیض الرحمن،عارف تھانوی،ڈاکٹرعلوی کا بھر پور تعاون رہا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com