نہیں ملی ایمبولینس،کیچڑ سے آلودہ راستے میں ہوئی زچگی

تن سوکیا(آسام)،29ستمبر(ہ س:
آسام میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ہماری ملک میں صحت کے انتظامات اور سسٹم پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ترقی کی بات چاہے جتنی زور و شور سے میڈیامیں اٹھائی جائے لیکن اس کی زمینی حقیقت کیا ہے یہ آئے دن پیش آنے والے حیرت انگیز واقعات ہمیں بتاتے ہیں اور ترقی کی دعوے کرنے والوں کو آئینہ بھی دکھاتے ہیں ۔آسام ریاست میں ایک حاملہ خاتون نے درمیان راستے میں رات کی تاریکی میں کھلے آسمان کے نیچے بچے کو جنم دیا ہے ۔یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔آسام کے ماجولی اور لکھیم پوری کے بعد ایک بار پھر تن سوکیا ضلع کے مارگھیے ریٹا ڈویزن واقع بر سولانگ گاوں میں جمعہ کی دیر رات ایک حاملہ خاتون کے ذریعہ سڑک پر کیچڑ کے درمیان ہوئے زچگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ بر سولانگ گاوں کی ایک خاتون کو درد زہ جمعہ کی دیر رات اچانک تیز ہو گیا۔اس کے گھر والوں نے ایمبولینس کو اطلاع دی لیکن سڑک کی حالت اتنی خستہ تھی کہ ایمبولینس آخر کار گاوں میں نہیں پہنچ سکی ۔ لہذا خاتون کو پیدل ہی میڈیکل لے جایا جانے لگا۔ سڑک کی حالت اتنی خستہ حال تھی کہ گاڑی تو کیا پیدل چلنا بھی مشکل ہو رہا تھا ۔ آخر کار وہی وہا جو ہونا تھا۔ حاملہ خاتون نے سڑک پر کیچڑ سے آلودہ حالت میں بچے کو جنم دے دیا ۔ کھلے آسمان کے نیچے رات کے اندھیرے میں بچے کی پیدائش ہو جانے کے بعد گاوں کے لوگ بچے کے رونے کی آواز سن کر دوڑے ارو خاتون اور ا سکے نو زائیدہ بچے کو حفاظت کے ساتھ کچھ وقت بعد وہاں سے لے گئے ۔ آسام میں اس طرح کے واقعہ لگا تار پیش آ رہے ہیں جو ریاستی کی سڑکوں کی حالت کو بیاں کر رہے ہیں ۔ ریاست کی زیادہ تر سڑکیں خستہ حال ہیں جس کے سبب لوگوں کو متعدد قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com