چور کے شبہہ میں بھیڑ نے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

بشوناتھ(آسام)،16اگست،ہ س:ریاست میں ایک بار پھر بھیڑ نے بہیمانہ طریقے سے ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ۔ اطلاع کے مطابق بھیڑ نے چور سمجھ کر نوجوان کو جمعرات کی صبح بری طرح سے پٹائی کی ۔ اس کے سبب نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ دیگر تین نوجوان شدید طور سے زخمی ہو گئے ۔ اطلاع کے مطابق بشو ناتھ ضلع کے سوتیا کے ڈپلونگا چائے باغ کے کے پندرہ نمبر لائن میں صبح چور کے شک میں چار نوجوانوں کو مقامی لوگوں نے گھیر کر پکڑ لیا ۔ اس کے بعد چوروں کی بری طریقے سے پٹائی کر دی گئی ۔ پٹائی کے سبب دیوین راج ونشی نامی ایک نوجوان کیموقع پر ہی موت ہو گئی ۔ پھلسان شاہو،وجے نائک اور پوجین راج ونشی شدید طور سے زخمی ہو گئے ۔ انہیں شدید حالت میں اسپتال میں علاج کے لئے ریفر کیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال میں بھیج دیا ۔ ساتھ ہی پولس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ چاروں نوجوان سور کی تجارت کرتے ہیں جمعرات کی صبح صبح چاروں نوجوان سوور خریدنے کے لئے چائے باغ کے علاقے میں پہنچے تھے ۔ مقامی لوگوںنے چور سمجھ کر چاروں نوجوانوں کو بری طرح سے پٹائی کی ۔ اس کے سبب ایک ونوجوان کیموقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ چاروں نوجونا بنیادی طور سے سوتیا کے بھیل گوری کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ افواہوں کے سبب ریاست میں لوگوں کی پٹائی کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ پچھلے دنون کاربی آنگلانگ ضلع کے ڈکمکا علاقے میں بھی دونوجوانوں کو بچا اٹھانے والے گروہ کا رکن بتا کر بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا ۔ اس کو لے کر پوری ریاست میں زبر دست ناراضگی تھی ۔ حالانکہ پولس نے اس سلسلے میں 50سے زائد ملزمین کو گرفتار بھی کیا تھا ۔ پولس ڈپلونگا چائے باغ میں واقعہ کی سنجیدگی سے جانچ میں مصروف ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ