کانگریس پانچ ریاستوں کے آدھے امیدوارں کی فہرست نو راتر میں کر سکتی ہے جاری

نئی دہلی،29ستمبر،ہ س:
کانگریس راجستھان ،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ ،میزورم اور تلنگانہ اسمبلی الیکشن کےلئے اپنے امیدوروں کی فہرست اس بار پہلے جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ کانگریس کے ایک جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ امیدوارں کے انتخاب کی کارروائی شروع ہو گئی ہے اور اس پر جلد ہی حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔
ویسے تو راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اگست تکامیدواروں کے انتخاب کا کام مکمل ہو جائے گا۔چھتیس گڑھ میں اجیت جوڑی کی پارٹی سے تال میل کر لیا اور مدھیہ پردیش میں اپنی پارٹی کے 22امیدواروں کی فہرست جاری کر وا دی ۔ اس کے بعد کانگریس نے اپنے امیدواروں کے انتخاب کیکارروائی تیز کر دی ہے ۔ پانچ ریاستوں سے جو بھی نام اائے ہیں ان میں اسمبلی ذات پات اور دیگر صف بندی کے حساب سے امیدواروں کے نام کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔ تنظیمی وزیر اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ کارروائی چل رہی ہے جلد ہی مکمل ہو جانے کے امکانات ہیں۔ پارٹی کے ایک دیگر عہدیدار نے بتایا کہ امیدوار طے کرنے کاکام تو نامزدگی کے کچھ دن پہلے تک چلتا رہتا ہے لیکن اس بار پچاس فیصد امیدواروں کی فہرست پہلے ہی جاری کر دینے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ لیکن اس بار 50فیصد امیدواروں کی فہرست پہلے ہی جاری کر دینے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ امید ہے کہ نو راتر میں یہ فہرست جاری ہو جائے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com