خانقاہِ معلی آتشزدگی واردات

سرےنگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کارگذار صدر عمر عبداللہ،پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر،جمعیت ہمدانیہ سربراہ مولانا ریاض احمد احمدانی،آستان عالیہ خانیار کے متولی سید خالد حسین گیلانی،لبریشن فرنٹ (ح)چیئرمین جاوید احمد میر ،سجادہ نشین کرالپورہ سید علی اندرابی اور ابو طارق غلام نبی میر ڈورو شاہ آباد نے خانقاہِ معلی میں آتشزدگی واردات پر زبردست رنج والم کا اظہار کےا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اِس سانحہ پر پوری رےاست کے مسلمان ہی نہےں بلکہ عالم اِسلام ماتم کدہ ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس خصوصاً مقامی نوجوانوں کے رول کو سراہا گیا جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگاکر آگ پر قابوپایا۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اور مقامی ممبر اسمبلی خانےار علی محمد ساگر نمازِ فجر کے موقعے پر خانقاہِ معلی گئے اور آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دلخراش سانحہ پر زبردست رنج والم کا اظہار کےا ۔