سلام آباد بونیار میں حادثہ

اوڑی+کنگن/ /سلام آباد بونیار میں سڑک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو سلام آباد بونیار سے چندن واڑی بونیار کی طرف ایک ویگنار زیر نمبر جے کے انتالیس راستے میں حادثے کی شکار ہوئی اور ایک گہری خائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سوار خاتون کوثر بیگم زوجہ عبدالرشید شاہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔اسکے مزید اسی گھر کے مزید 3 افراد شائستہ ،زاہد اور مبارک احمد شاہ زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لیے بارہ مولہ ضلع ہسپتال منتقل کیا ہے۔اُدھرگنڈ کنگن مےں فوج کی گاڑی کو حادثہ پےش آےا جس کے نتےجے مےں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولےس ذرائع کے مطابق سونہ مرگ سے سرےنگر کی طرف جارہی فوجی کانوائی مےں شامل اےک گاڑی گنڈ اکو کے مقام پر ڈرائےور کے قابو سے باہر ہوکر تےس فٹ گہری کھائی مےں جاگری جس کے نتےجے مےں گاڑی مےں سوار دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے نزدےکی ہسپتال منتقل کےا گےا جہاں پر ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔