عدالت عالیہ میں9دسمبرکا اہتمام

سرینگر//ہائی کورٹ کے احاطہ میں 9دسمبر کو ایک قومی لوک عدالت کا انعقا دہورہا ہے ۔اس سلسلے میں ان تمام خواہشمند افراد جو کہ مذکورہ قومی لوک عدالت میں التوا¿ میں پڑے معاملا ت کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ معاملات سے متعلق پوری جانکاری کے ہمراہ 24نومبر 2017ءتک رجسٹری کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔اس قومی لوک عدالت میں کریمنل ،ایم اے سی ٹی معاملات ،حصول اراضی ،ازدواجی ،لیبر اور سروس سے جُڑے معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں گے۔