ترنمول کے دو گروپوں میں تصادم، 6 حراست میں

باسنتی، 09مارچ ،ہ س:مغربی بنگال کے جنوبی 24پرگنہ ضلع کے باسنتی تھانہ علاقہ میںترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں تصادم ہونے سے حالات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس میں دونوں گروپ کے کئی حامی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کیننگ محکمہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے پولس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی۔گڑبڑی پھیلانے کے الزام میںپولس نے اب تک چھ لوگوں کوحراست میں لیا ہے۔
جمعہ کی صبح باسنتی تھانہ کے آم جھاڑا موڑ پر ترنمول اور یوا ترنمول کے حامیوں کے درمیان تنازعہ ہوا۔ اس دوران ترنمول حامیوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ۔ اس واقعہ کے بعد سے پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔مارپیٹ کی مخالفت میں کچھ دیر بعد شملتلہ موڑ پر یوا ترنمول حامی جمع ہوکر مظاہر ہ کرنے لگے۔ الزام ہے کہ موقع پر پہنچے مقامی ترنمول رہنما عبدالمنان غازی اور ان کے حامیوںپر یوا ترنمول حامیوں نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پاکر باسنتی تھانہ کی پولس موقع پر پہنچی۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولس کولاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولس کے ذریعہ طاقت کا استعمال کرنے سے دونوں گروپ کے حامی بھاگنے لگے ۔ پولس نے چھ لوگوں کو حراست میںلیا۔ واقعہ کو لے علاقہ میںحالات کشیدہ ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com