امارت شرعیہ پٹنہ میں دوروزہ تفہیم شریعت ورکشاپ

شاہدحسینی

پٹنہ،23۔مارچ:آل انڈبا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی تفہبم شریعت کمیٹی کی جانب سے امارت شرعیہ پٹنہ مبں دوروزہ تفہیم شریعت ورکشاپ کا انعقاد عمل مبں آیا جسکا مقصد بتا تے ہو ئے آل انڈبا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری مو لاناولی رحمانی نے کہا کہ ملک کے طول وعرض مبں پھیلے ہو ئے نمائندہ علماۓ کرام کو اسلامی شریعت پر کئے جا نے وا لے اعتراضات سے واقف کرانا اور انہـں جوابات دینے اور اشکالات کو دور کر نے کے لئے فکر مند کرنا ہے انہیں ایسا مواد فراہم کر نا ہے جس کی رو شنی میں وہ اسلام کی صحیح تر جما نی کر تے ہو ئے جواب دیں اور اعتراض کا پر دہ چاک کریں اس سے قبل بورڈ کی طرف سے7 ورکشاپ منعقد ہو ئے جن میں ایک ہزار علماءشرکت کر چکے ہیں انہیں میں سے اس آٹھویں ورکشاپ میں ملک بھر سے تقریبا 50علما ءکو دعوت دی گئی ہے تا کہ ان کے ساتھ علمی مذاکرہ ہو سکے اس ورکشاپ میں قریب سات ایسے موضوعات پر مذاکرات ہو ئے جن پر حکو مت یا غیر مسلم بھا ئی اعتراضات کر تے ہیں ہر مو ضوع پر ابتدا ئی و تعارفی گفتگو مو لانا عتیق احمد بستوی اور مو لانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی اور پھر تمام شرکاءکو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ان دونوں حضرات نے الگ الگ گروپ کی نگرانی کی پھر شرکائے کیمپ نے جن میں ملک کے اکثر صوبوں سے نمائندگی کر رہے مفتیان و قاضیان حضرات موجود تھے اپنے اپنے انداز سے ان موضوعات پر گفتگو کی اور عقلی و نقلی دلا ئل سے اسلام کی ان تعلیمات پر کئے جا نے والے اعتراضات کے جوابات اور ان کے حل پیش کئے تا کہ معترض کا جواب بھی ہو جا ئے اور اسلا می شریعت کے سلسلہ میں پا ئی جا نے وا لی غلط فہمی دور ہو جا ئے سات مو ضوعات میں سے تعداد ازدواج نکاح نا با لغان اور تحکیم قبل الطلاق کے موضوعات پر مغربی اتر پر دیش کے ضلع مظفر نگر کی نما ئندگی کر رہے دارالقضاءپھلت کے قا ضی شریعت مفتی محمد عاشق نے گفتگو کی اور علمی مواد پیش کیا مو لانا ولی رحمانی اور مو لانا انیس الرحمن قاسمی نے الگ الگ نششتوں کی صدارت کی جبکہ نظا مت کے فرائض مفتی تبریز عالم قاسمی اور مفت اشفاق قا سمی نے مشتر کہ طور پر انجام دئے ورکشاپ کے اخیر میں مو لانا عبد الباسط ندوی سکریٹری المعہد المعالی نے کلمات تشکر پیش کئے۔رامپور سے تشریف لائے مہمان کی دعاءپراس ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com