اعلیٰ ذات کا ریزرویشن مخالف بھارت بند، کئی جگہوں پرتشدد

نئی دہلی،10۔اپریل:بھارت بند کے دوران پنجاب کے فیروز پور میں بند حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپ۔ پتھراو میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ہے۔بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے بڈوانی ضلع میں پولس نے فلیگ مارچ کیا۔ اگرچہ ضلع میں بند کا اثر نہیں ہے۔ ضلع میں پولس انتظامیہ مستعد ہے اور سیکورٹی کے نظام پختہ ہیں۔بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس دوران شہر کی دکانیں بند ہیں اور پورے شہر میں بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔اڑیسہ کے نواپاڑا میں بھارت بند کے دوران بند حامی اور مخالفین کے مابین پتھراو¿ ہوا۔بھارت بند کے دوران مظاہرہ کی وجہ سے پٹنہ-کلکتہ ریل سیکشن پوری طرح ٹھپ ہو چکا ہے۔ مظاہرین برونی پسنجر ٹرین کو روک کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ریلوے ٹرک پر بیٹھے مظاہرین کی وجہ سے ریلوے کا پورا روٹ متاثر ہوا ہے۔اعلی ذات کے بھارت بند کے سبب پچھلے5 گھنٹے سے آرا ریلوے اسٹیشن پرٹرینوں کا آپریشن روکا ہوا ہے۔ مظاہرین نے صبح سے ہی ٹرینون کو روک رکھا ہے۔اطلاع کے مطابق پٹنہ مغل سرائے ریلوے سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔بھارت بند کے دوران بہار کے چھپرا سے توڑ پھوڑ کی خبریں آ رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق مفصل تھانہ علاقے کے پھیلی میں بند کی حمایت کر رہے مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ہے۔اور پولس پر حملہ بھی کیا ہے۔یزرویشن مخالف بھارت بند کے دوران بہار کے ویشالی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرینوں نے کئی مقامات پر ہنگامہ آرسائی کی ہے۔اترپردیش کی میرٹھ کمشنری کے 6 اضلاع میں ہائی الرٹ ہے۔ غازی آباد، الہ آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے تو سہارنپور میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ فیروز آباد میں پہلی سے 9 ویں کلاس تک کے اسکول بند ہیں۔ریزرویشن مخالف بھارت بند کے دوران بہار کے گیا میں پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ خبروں کے مطابق بند حامیوں نے پتھراو¿ کیا ہے۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔سوشل میڈیا پر ریزرویشن کی مخالفت میں بھارت بندکی گئی اپیل کے پیش نظر مدھیہ پردیش کا مورینا ضلع بھی بند رہا۔ مورینا ضلع میں بند کے دوران کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس کے مدنظر شہر کے تین تھانہ علاقوں میں 34گھنٹے کا کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ سے اعلیٰ ذات کے لوگوں سے میٹنگ کر امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی تھی۔ پولس اور انتظامیہ نے ضلع بھر میں غیر اعلانیہ طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com