جامعہ سے 43 امیدوار سول سر وسیز 2017 کےلئے منتخب

نئی دہلی ،28۔اپریل:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی آر سی اے میں تربیت حاصل کرنے والے 43 امیدواروں کو سال 2017 کے یو پی ایس ای کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ یو پی ایس ای کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا گیا۔ ان کامیاب 43 امیدواروں میں سے آٹھ آئی اے اے ایس، ایک آئی ایف ایس، نو آئی پی ایس اور ریلوے، کسٹم، ریونیووغیرہ سے متعلق خدمات شامل ہیں۔
ان 43 کامیاب امیدواروں میں 15 لڑکیاں ہیں۔ 2010 میں اس کوچنگ کا قیام یو جی سی کے اسکیم کے تحت عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد اقلیتوں، درج فہرست ذات و قبائل اور خواتین کو یو پی ایس سی کے لئے مفت تربیت فراہم کرنا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کوچنگ کے ذریعہ تربیت یافتہ امیدواروں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لئے فخر اور اطمینان کی بات ہے۔ کامیاب طلباءکو جو بھی ذمہ داری دی جائے گی، وہ جامعہ کے قومی قوم پرستی کے احساس کے تحت پوری دلجمعی کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے۔
داکٹر ایم ایف فاروقی، اعزازی ڈائریکٹر، آرسی اے نے طلباءکی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا امید ظاہر کی کہ طلباءپوری ذمہ داری سے اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔ اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ طلباءنے پورے سال بے انتہا محنت کی، جس نے انہیں پھل ملا ہے، انھیں زندگی کے اور میدانوں میں بھی ایسے ہی محنت سے کام کرنا ہوگا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کوچنگ سینٹر سے اب تک 140 طلباءکو یو پی ایس سی کےلئے منتخب کیا گیا ہے اور 200 سے زائد دیگر مرکزی اور صوبائی خدمات کےلئے منتخب کیے گئے ہیں۔
اس اکیڈمی کی کارکردگی مخلصانہ رہی ہے، جہاں ملک کے تقریبا ہر علاقے سے طلباءکو منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ خود میں قومی اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ اس دارہ سے جن لوگوں نے تربیت حاصل کی اقلیت وہ حاشیہ اور اقلیتی طبقہ سے جڑے رہے ہیں۔
آر سی اے کے 125 نشستوں کے لیے ٹسٹ لیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں امتحان کے 12 مرکز دہلی، جموں، سرینگر، جے پور، ممبئی، حیدرآباد، بنگلادیش، چنئی، کولکتہ، گوواہتی، لکھنو اور پٹنہ میں ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com