جے ڈے قتل معاملہ: چھوٹا راجن سمیت تمام قصورواروں کو عمر قید، بہن کو پانچ لاکھ کا معاوضہ

ممبئی،2۔مئی ،ہ س: ممبئی کی خصوصی عدالت مکوکا نے تفتیشی صحافی جیوتیرمے ڈے (جے ڈے) قتل معاملے میں مافیا سرغنہ چھوٹا راجن سمیت 9 ملزمین کو قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ وہیں عدالت نے معاملے کے دوسرے ملزم کو جگنا وورا اور جوسف پالسن کو بری کردیا ہے۔تقریباً سات سال پرانے اس کیس میں مہاراشٹر کے ذریعہ تشکیل دی گئی جرائم کنٹرول ایکٹ (مکوکا) نے ان سبھی پر26-26لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا۔ وہیں مکوکا کورٹ نے اس جرمانے سے ملی رقم میں سے 5 لاکھ روپئے جے ڈے کی بہن کو معاوضے کی شکل میں دینے کا حکم دیا ہے۔چھوٹا راجن تہاڑ جیل میں ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ سماعت دیکھ رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیصلہ سنانے کے بعد جج نے راجن کا ردعمل جاننا چاہا، جس پر اس نے بولا “ٹھیک ہے” کہا۔ وہیں بری ہونے کی خبر سنتے ہی جگنا وورا جذباتی ہوگئے۔
سال 2015 میں انڈونیشیا کے بالی میں گرفتاری کے بعد جے ڈے قتل کیس پہلا ایسا معاملہ ہے، جس میں چھوٹا راجن کے خلاف مقدمہ چلا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران چھوٹا راجن کو دہلی کے تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا۔ عدالت میں اس کی حاضری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوتی تھی۔ اس مقدمے کی سماعت 3 اپریل کو خصوصی عدالت میں پوری ہو گئی تھی۔ اس کے بعد جج سمیر اڈکر نے 2 مئی کو فیصلہ کی تاریخ مقرر کی تھی۔اس سے قبل جے ڈے کی بہن لینا نے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے والے تمام مجرموں کے خلاف پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لینا نے کہا تھا کہ ان کے بھائی کی روح کو تبھی سکون ملے گا جب ان کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا ہو گی۔
جیوترمے ڈے ممبئی میں ایک انگریزی اخبار کے لئے تفتیشی اور کرائم رپورٹنگ کرتے تھے۔ 11 جون، 2011 کی دوپہر ممبئی کے پوئی علاقے میں انڈرورلڈ کے شوٹروں نے ان کا قتل کر دیا تھا۔ جے ڈے کے سینے پر 5 گولیاں ماری گئی تھیں۔ واقعہ کے وقت وہ موٹر سائیکل سے کہیں جا رہے تھے۔ انہیں سنگین حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی اور دوشوٹروں کو گرفتار کرلیا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com