کشمیر: پرتشدد جھڑپ میں 3 جنگجواورایک شہری ہلاک

جموں،05۔مئی ،ہ س:سری نگر کے چٹابل علاقہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان جاری تصادم میں تینوں دہشت گرد ڈھیر ہوگئے جبکہ ایک افسر بھی زخمی ہوگیا۔ اس دوران عوام اور سیکورٹی افسران کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں بھی ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 03صحافی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
سری نگر کے چٹابل علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران ایک تصادم میں تمام تینوں غیرملکی دہشت گرد مارے گئے اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت کئی جوان زخمی ہوگئے۔پولیس ڈائرکٹر جنرل ایس پی وید نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ تصادم ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چٹابل ،سری نگر میں تصادم ہوگیا۔ ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ تصادم میں مارے گئے تینوں دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ شابا ش جوانوں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ( ایس او جی) اور سی آر پی ایف نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد شہر کے رام پورا چٹابل علاقہ میں صبح سویرے پانچ بجے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔سلامتی دستہ جب علاقہ کو سیل کررہے تھے اسی دوران وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ سلامتی دستوں نے جوابی کارروائی کی اور تصادم شروع ہوگیا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com