شوپیاں میں انکاونٹر ختم ،5 جنگجو ہلاک ، دو جوان زخمی

سری نگر،06۔مئی ،ہ س:وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بڑیگام علاقہ میں دہشت گردوں کے ساتھ اتوار کو ہونے والے تصادم میں سیکورٹی دستوں نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تصادم ختم ہوگیا۔ تصادم کے دوران پولس اور فوج کے ایک ایک جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی دستوں کے ذریعہ پانچوں دہشت گردوں کی لاشوں کر برآمد کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے اے کے -47رائفلوں سمیت بڑی تعداد میں گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت حزب المجاہدین کے کمانڈر صدام پاڈر، محمد رفیق بھٹ، توصیف شیخ، بلال مولوی اور عادل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں تین سے پانچ دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔ سیکورٹی فورسیز نے ان کا محاصرہ کرلیا تھا۔ تاہم اب گولہ باری ختم ہوگئی ہے۔ اس دوران دو سیکورٹی جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع میں کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں۔اتوار کی صبح فوج کی44آر آر، ریاستی پولس کے خصوصی دستہ ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے شوپیا ں ضلع کے بڑیگام علاقہ میں دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی پختہ اطلاع کی بنیاد پر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران وہاں روپوش دہشت گردوں نے سیکورٹی دستوں پر گولی باری شروع کردی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ اس میں سیکورٹی دستوں نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا ہے، جبکہ اس دوران ایس او جی جوان انل کمار اور فوج کی44آر آر کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ دونوں کو فوج کے اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ

رابطہ:aakashtimes0@gmail.com