جناح ملک کی عظیم ہستی تھے اوررہیں گے جہاں بھی ضرورت ہو تصویر لگائی جائے :بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے

بہرائچ،11مئی،ہ س:بہرائچ صدر سیٹ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے ایک بار اپنے بیان سے سرخیوں میں آ گئی ہیں۔جناح پر بیان در بیان رکنے کانام نہیں لے رہا ہے ۔ٹی وی ڈبیٹ اور اخبارات میں جناح کی ایک تصویر اے ایم یوسے ہٹانے کے لئے سینکڑوں جناح کو لوگوں کے گھر گھر تک پہنچا دیا ہے ۔ بی جے پی اس معاملے کو ختم کرنے کے بجائے اسے مزید طول دے رہی ہے ۔بہرائچ سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کے نئے بیان نے اس مسئلے کو مزید طول دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں جناح کو ملک کی عظیم ہستی قرار دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسی عظیم ہستی کی تصویر جہاں ضرورت ہو اس جگہ پرلگائی جانی چاہئے۔ جناح ملک کی عظیم شخصیت تھے ہیں اور رہیں گے ۔ وہ کسی ذات یا مذہب کے نہیں ہیں ۔ یہ باتیں وہ شہر سے ملحق دلت بستی سلار پور گاو¿ں میں منعقد چوپال میں میڈیا کے سوال کے جواب میں کہی۔
بہرائچ کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے کاہ کہ ملک کو آزاد کرانے کے لئے تمام عظیم ہستیوں نے قربانی دی ہے ۔ محمد علی جناح عظیم شخصیت تھے ۔ ایسی عظیم شخصیت کی تصویر جہاں ضرورت ہو اس جگہ پر لگائی جانی چاہئے۔ جناح ملک کی عظیم ہستی تھے ہیں اوررہیں گے۔آج جب بہوجن سماج اپنے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے تو اصل مسائل ،غریبی بھکمری سے دھیان ہٹانے کے لئے اس معاملے کو اٹھایا جا رہا ہے ۔ اس سے متفق نہیں ہوں۔ رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر کے پسماندہ کو نظر انداز کئے جانے کے بیان کو درست کہا ہے ایسا ان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے ۔ انہیں واجب عزت و احترام نہیں دیا جا رہاہے ۔ انہیں بھارت کا رکن پارلیمنٹ نہ کہہ کر دلت رکن پارلیمنٹ کہا جاتا ہے ۔ ملک کے صدر رام ناتھ کووند کو بھارت کے صدر جمہوریہ نہ کہہ کر دلت صدر کہا جاتا ہے ۔ انہیں واجب احترام ملا ہوتا تو تحریک نہٰں چلاتے۔ در اصل بی جے پی رکن پارلیمنٹ ریزرویشن کے مسئلے پر اپنی ہی سرکار پر حملہ آور ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے پارٹی کے دیر رات چوپال اور دلتوں کے گھر کھانا کھانے پر سوال اٹھائے تھے ۔ انہوں نے اس کھانا کھانے کودلتوں کی توہین قرار دیا تھا ۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ ریزرویشن بچاو مہم چلا رہی ہیں ۔ ملک کے الگ الگ حصوں میں ریلی اور جلسے کر چکی ہیں۔ آنے والے 15مئی کو رکن پارلیمنٹ نے بہرائچ کے کلکٹریٹ کے بڑے پیمانے پر آندولن کا اعلان کیا ہے ۔ اسی سلسلے میں رکن پارلیمنٹ دلت بستیوں میں چوپال منعقد کر رہی ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ