مہاراشٹر:اورنگ آباد میں پانی کا جھگڑا فساد میں تبدیل،دو کی موت،40 زخمی

ممبئی،12۔مئی،ہ س:مہاراشٹر کے ارنگ آبادضلع میں پانی کو لے کر دو گروپوں میں ہوا تنازعہ اب فسادمیں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس فسادمیں دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 15پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔فساد سے شہر میں کشدیگی ہے اور سیکورٹی انتظامات کے لہاظ سے بڑے پیمانے پر پولس دستے کو تعینات کیا گیاہے ۔ ریاستی وزیر داکلہ دیپک کیسر کر نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
اطلاع کے مطابق اورنگ آباد میں جمعہ کی دیر رات دو گروپوں میں پانی کو لے کر تنازعہ ہو گیا جو تشددمیں تبدیل ہو گیا ۔ تشدد نے فساد کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ اس فساد کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں تقریباً15پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔تشدد کے دوران ہنگامہ کرنے والوںنے تیس سے چالیس دکانوں اور چالیس سے پچاس گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دی اہے ۔ پولس نے ہنگامہ کرنےو الوں کوکنٹرول کرنے لئے ہوائی فائرنگ کی۔
وزیر داخلہ دیپک کیسر کر نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فساد کو کنٹرول کرلیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق ایک شخص کی موت فرقہ وارانہ تشددکے سبب ہوئی ہے تو دسری کی موت پلاسٹک بلیٹ لگنے سے ہوئی ہے ۔شہرہ بھر میں دفعہ 144(حکم امتناعی) نافذ کردی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تشدد کے دوران پولس کی چار گاڑیون کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ ایس آر پی ایف کی دو ٹکڑی تعینات کی گئی ہے ۔ پولس لگا تار الگ الگ علاقوں میں مارچ کر رہی ہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ