تیز آندھی و طوفان نے مچائی تباہی کئی افراد بنے لقمہ اجل

بلند شہر میں ڈی ایم وایس ایس پی نے مریضو ں کا حال دریافت کیا ،راحت فنڈ سے مہیا کرائی رقم

زبیرشاد

سکندر آباد 14مئی:ضلع میں گذشتہ روز آئی تیز بارش طوفان و آندھی کے سبب ہوئی وار دات میں زخمی افراد سے ملاقات کرنے آج ضلع مجسٹریٹ و ایس ایس پی اسپتال پہنچے جہا ں انکے بہتر علاج کیلئے ڈاکٹرو ں کواحکامات دئے ،انہو ں نے سبھی زخمیو ں سے ملاقات کر معا ملہ کی جانکاری حاصل کر انھیں صحیح علاج ملنے کی یقین دہانی کرائی ، چیف میڈ یکل سپر نٹنڈنٹ نے بتایا کہ طوفان میں مکان وغیرہ منہدم ہونے سے زخمی ہوئے گیارہ افراد کو اسپتال میں دا خل کرایا گیا ہے جن میں مو ضع اڑو لی ساکن خو شنما ،ایان ،فر حین ،تسلیم ،زویا ،انم شا ،تمنا اور مہک شامل ہیں جبکہ مو ضع مرزا پور ساکن شیلا اور نوادا ساکن پنکج و کاجل ساکن موہن کٹی زیر علاج ہیں ،جبکہ شدید طور پر زخمی دو افراد کو ہائر میڈ یکل سینٹر کیلئے ریفر کردیا ہے ،اس مو قع پر ضلع مجسٹر یٹ مسٹر انوج کمارجھا نے سبھی محکمو ں کے افسران کو اپنے حلقو ں میں سر وے کرنے کی ہدایت دی ،انہو ں نے آندھی طو فان میںچار افرادکے ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ،مہلوکین میں مو ضع بھٹو نہ کے سا گر ولد گجندر سنگھ ،تحصیل سیانہ کے نریندر پور ساکن گو وندی اہلیہ گلاب سنگھ ،تحصیل شکار پور کے اورنگ آباد ساکن وکاس ولد منوج اور تحصیل انوپ شہر کے مو ضع درورا ساکن ریاض الدین عرف راجو ولد فیا ض کے نام شا مل ہیں ،ضلع مجسٹریٹ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو حکومتی ریلیف فنڈ سے فی کس 4 لاکھ روپے کی رقم انکے بینک کھاتے میں بھیج دی گئی ہے ، جبکہ زیادہ نقصان پاور کارپوریشن کا ہوا ہے جس سے بجلی سپلائی بر ی طر ح ٹھپ ہوئی ہے مگر محکمہ کے لوگ اسکو صحیح کرنے میں مصروف ہیں ،اس موقع پر ڈی ایم و ایس ایس پی کے بی سنگھ نے اسپتال میں مہلو ک ساگر کے اہل خانہ سے ملاقات کر انھیں تسلی دیتے ہوئے آر ٹی جی ایس کے ذریعہ راحت فنڈ سے 4لاکھ کی قم کھاتہ میںبھیجنے کی بات کہی اتنا ہی نہیں ڈی ایم انوج کمار جھا نے گاﺅ ں میں پہنچ کر مہلو ک کے گھر کا معائنہ کر باشندگان سے جانکاری حا صل کی ،بعدہ افسران نے سیا نہ کے نر یندرپور پہنچ کر مہلوکہ گووندی کے اہل خانہ سے تعزیت کرانھیں تسلی دیتے ہوئے چار لاکھ کی رقم دینے کی بات کہی ، اس مو قع پر اپر ضلع مجسٹریٹ بر جیش کمار سمیت دیگر افسران بھی موجو درہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ