آندھرا پردیش: گوداوری میں کشتی غرقاب، 36 افراد لاپتہ

حیدر آباد ،16مئی ، ہ س:آندھرا پردیش میں کل شام مشرقی گوداوری ضلع میں دریائے گوداوری میں ایک کشتی کے غرقاب ہونے کے بعد کم سے کم 36 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہےں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کشتی 55 افراد کو لے کر کونڈا موڈالو سےراجہ مہندراوندرم جارہی تھی۔ این ڈی آر ایف اور مقامی حکام نے 16 افراد کو بچالیا۔ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لےے کارروائیاں جاری ہےں۔ وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے مشرقی گوداوری ضلع حکام سے بات کی اور فوری امدادی اقدامات کا حکم دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں مودی نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور لاپتہ افراد کی خیروعافیت کی دعا کی۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ