ماہرہ خان نے ہندستانی مداح کو کی رقص کی پیشکش

کانز،16،مئی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھارتی دیوانے کو سرحد پر بلاکر ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔

Image result for mahira khanفلمی ستاروں سے دیوانگی کی حد تک محبت کوئی حد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے وغیرہ کو بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ اب اس فہرست میں ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں جوبھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود اپنی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرہ تک پہنچاتے ہیں۔

Image result for mahira khanحال ہی میں ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں جب کہ ماہرہ کے بھارتی دیوانوں کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

Related imageکانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کے لئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام شیئر کرایا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کے لئے اپنی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ماہرہ خان کانز کے دوران آپ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، میں نے اتوار کا پورا دن صرف آپ کی تصاویر دیکھ کر گزارا ہے۔‘‘

Related imageماہرہ خان نے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والےکو پاک بھارت سرحد پر بلاکر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے اپنےدیوانے کو کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ