بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ کے ساتھ 2 سپلائر گرفتار

سکندر آباد،17مئی : تھانہ گلاﺅ ٹھی پو لیس و کرائم برانچ ٹیم نے مشتر کہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے بس میں سوار دو افراد کوبھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرنے میں کا میا بی حا صل کی ہے جبکہ انکاایک سا تھی پو لیس کودیکھ کر فرار ہونے میں کا میا ب ہوگیا اسی کہنے پر ملزمین اسلحو ں کی سپلائی کرنے گلاﺅ ٹھی آئے تھے ۔
مو صو لہ اطلا ع کے مطا بق آج کرائم برانچ ٹیم انچارج شو کیندر سنگھ کی اطلا ع پر تھانہ گلاﺅ ٹھی پو لیس نے روڈ پر گاڑیو ں کی چیکنگ کے دوران ایک بس میں سوار دو افر اد کو تلاشی کیلئے روکا تو انکے پاس بیگو ں کی تلاشی لی گئی جن میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بھر ے ہو ئے تھے ،پو لیس نے دونو ں ملزمین کو حراست میں لیکر کوتوالی لا کر پو چھ تا چھ کی تو انہو ں نے بتایاکہ وہ اپنے سا تھی ندیم پٹھان کے کہنے پر ہا پوڑ سے گلاﺅ ٹھی اسلحہ سپلائی کرنے کیلئے آئے تھے اسلحہ کہا پہنچا نا تھا یہ ندیم کو ہی پتہ ہے جو انکے سا تھ بس میں سوار تھا مگر پو لیس کو دیکھ کر پیچھے کی کھڑکی سے اتر کر فرار ہوگیا ،پو لیس نے پکڑے گئے ملزمین کے نام ایو ب ولد فقیرا ساکن محلہ مجید پورہ ہا پوڑ،نوشاد ولد منشا د ساکن سکندر گیٹ ہا پوڑ بتا ئے ہیںاورفرار ہوا ندیم پٹھان بھی مجید پورہ کا رہنے والا ہے پو لیس نے اسکی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پکڑے گئے ملزمین کے قبضہ سے ناجائز دس طمنچے بر آمد ہو ئے ہیں،ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر ان سے مزید معلومات حا صل کی جارہی ہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ