تیزرفتار کینٹر نے آٹو کو ماری ٹکر ایک نوجوان ہلاک ،کئی زخمی

سکندر آباد،17مئی : گذشتہ روز کھیر لی نہر پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک تیز رفتار کینٹر نے آٹو میں ٹکر مار دی جس میں سوار کئی افراد زخمی ہوگئے جنھیں آنافا نا میں اسپتال لیجایا گیا جہا ں علا ج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ مہلو ک کے والد ین سمیت کئی لو گ زخمی ہیں جو زیر علاج ہیں پو لیس نے مہلو ک کی لاش کو پو سٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے ملزم ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔
موصو لہ اطلا ع کے مطا بق تھانہ دنکور کے قصبہ بلاسپور کے ساکن صا بو اپنے بھائی راجو و بیٹے سلیم اور بیوی کے ہمراہ آٹو میں سوار ہوکر نوئیڈ ا اسپتال جارہے تھے جبکہ آٹو میں دیگر افراد بھی سوار تھے ،بتایا گیا ہے کہ جب آٹو کھیر لی نہر پر پہنچا تو سا منے سے آرہی تیز رفتار کینٹر گاڑی نے آٹو میں ٹکر مار دی جس سے وہ پلٹ گیا اور اس میں سوار افراد زخمی ہوگئے ،مو قع پر جمع بھیڑ نے آنافا نا میں زخمیوں کو اسپتال پہنچا یا جہا ں علا ج کے دوران صا بو کے بیٹے سلیم کی موت ہوگئی ،موت کی خبر پا کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ،پو لیس نے مہلو ک کی لاش کو قبضہ میں لیکر پو سٹ مار ٹم کیلئے بھیجتے ہوئے ملزم کینٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،بتایاگیا ہے کہ سلیم کی ڈیڑھ سال قبل شا دی ہوئی تھی اس پرایک بیٹا ہے جس سے اسکی بیوی کارورو کر برا حال ہے ،سڑک حادثہ میں زخمی صا بو اسکی بیوی بھائی راجو و فر قان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے جو ابھی زیر علاج ہیں ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ