غلہ تا جر کی دکان سے نقدی لوٹ کر 4 بدمعاش فرار، 3گرفتار

سکندر آبادجیور،17مئی : گو تم بدھ نگر کے قصبہ جیور میں وا قع اناج منڈی میں کار سوار نصف درجن بد معاشوں کے ذریعہ ایک دکان میں گھس کر گلے سے نقدی لوٹ کر بھاگنے کا معا ملہ روشنی میں آیا ہے جس میں چار افراد فرار و تین افراد کو لوگو ں کے ذریعہ دبو چ کر پو لیس کو سونپ دیاہے پو لیس نے تینو ں ملزمین کے خلاف معا ملہ درج کر کارروائی شروع کردی ہے ۔
مو صو لہ اطلا ع کے مطا بق قصبہ جیور ساکن برج موہن شر ما ولد دیودت شر مانے بتایا کہ جیور اناج منڈی میں انکی میسر س منشی لال دیو دت کے نام سے دکان ہے ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزگ دوپہرکے وقت کار میں سوار ہوکر سات لو گ آئے اور انکی دکان میں گھس گئے جہا ں انہو ں نے گلے میں رکھے 98ہزار روپئے جو کے سی سی کی رقم تھی بینک سے نکال کر لائی گئی تھی اسکے علاوہ دکان کے 6ہزار روپئے نکال کر فرار ہونے لگے مخا لفت کرنے پر ملزمین نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اتنے میں شور شرابہ ہونے پر منڈی کے لوگو ں کو آتا دیکھ چار ملزمین فرار ہونے میں کا میا ب ہوگئے جبکہ تین ملزمین کو گاڑی سمیت لوگو ں نے مو قع پر ہی پکڑ لیا اور پو لیس کو سو نپ دیا ،پو لیس نے ملزمین سے پو چھ تا چھ کے بعد پکڑے گئے ملزمین اشو ک ولد ریت رام ساکن بدر پور دہلی ،اوم ویر ولد سکھ ویر سنگھ ساکن شنکر گڈھی نوجھیل متھرا ،سریندر کمار ولد ڈوری لال ساکن نگلہ جوتی گونڈہ علی گڈھ سمیت چار نامعلوم کے خلاف لوٹ و جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر فرار ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ