فوج میں تعینات جوان کے غائب ہونے سے اہل خانہ میں کہرام

سکندر آبادشکارپور،17مئی : بلندشہر کے قصبہ شکار پور حلقہ کے مو ضع ساکن فوجی نوجوان کے تین روز سے لاپتہ ہونے سے اہل خانہ سمیت گاﺅ ں میں سناٹا چھا یا ہوا ہے کافی تلاش کے بعد بھی اسکا کوئی سرا غ نہیں لگا ہے فو ج کے افسران کی جانب سے جوان کی تلاش کی بات کہتے ہوئے اہل خانہ کوتسلی دی جارہی ہے ادھر اہل خانہ کا رورو کر برا حال ہے ۔
مو صو لہ اطلا ع کے مطا بق شکا رپور کے مو ضع برولی ساکن سر یندر کا بیٹا کلدیپ فوج میں فیلڈ ورکشاپ کی پو سٹ پر تعینات ہے ،بتایاگیا ہے کہ کلدیپ گذشتہ دوروز قبل اپنے فوجی دو ساتھیو ں کے ہمراہ بذریعہ گاڑی ریکوری کیلئے گیا تھا ،بتایا گیا ہے کہ واپسی میں انکی گاڑی کسی ندی وغیرہ میں گر کر حا دثہ کا شکار ہوگئی،فوج کے کیپٹن چتر نے بتایاکہ حادثہ میں کلدیپ کے ایک سا تھی کی موت ہو گئی جبکہ دوسر ا سا تھی زخمی ہے اور کلدیپ کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے جس کی تلاش جاری ہے ،کلدیپ کے والد سریندر نے بتایا کہ وہ بھی فوج میں حولدار سے رٹا ئر ہیں اور انکا دوسرابیٹا وپن بھی فوج میں ہے ،انہوں نے بتایا کہ کلدیپ کی آئندہ ماہ نومبر میں شا دی ہونی تھی ،بتا دیں کہ جہا ں کلد یپ کی گم شدگی کو لیکر گھر میں کہرام مچا ہوا ہے ما ں باپ و بہن بھائیو ں کا رورو کر برا حا ل ہے وہیں گاﺅ ں میں اسکی واپسی کیلئے لو گ دعا ئیں کررہے ہیں ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ