فلم بین پردہ اسکرین پر اچھی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں: صنم چوہدری

لاہور،18۔مئی:اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ فلم بین پردہ اسکرین پر اچھی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں جس کیلیے نوجوان فلم میکرز میوزیکل ، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں جوکہ خوش آئند عمل ہے۔

Related image

صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کیلیے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کیلیے باقاعدہ تیاری کی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغازہوچکا ہے اورآنے والے دنوں میں مزید بڑے پروجیکٹس کی شوٹنگز کا آغاز ہوگا۔

Image result for actress sanam chaudhry latest hd pic

صنم چوہدری نے کہا کہ ایک دور تھا جب لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ مانا جاتا تھا لیکن اس وقت کراچی میں بہت معیاری فلمیں پروڈیوس کی جا رہی ہیں۔ نوجوان فلم میکرزجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان فلم انڈسٹری کیلیے انقلابی کام انجام دے رہے ہیں۔

Related image

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکر بین الاقوامی معیار کوسامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں اور فلم بین بھی اسی طرح کی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے تھے۔

Image result for actress sanam chaudhry latest hd pic

صنم چوہدری نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ فلمی کیرئیرکا آغازایک پاکستانی فلم سے کر رہی ہوں، جہاں تک بات بالی وڈ میں کام کرنے کی ہے تواس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ فی الوقت میری تمام ترتوجہ اپنی فلموں اور ڈراموں پر مرکوز ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ