جے ایس کالج میں سو چھ بھارت کےلئے طلبہ نے لیا حلف

سکندر آباد ،20۔مئی:شہر کے جے ایس پی جی کالج میں اگنو ریگو لر اسٹڈی سینٹر کے تحت آج انسانی وسا ئل تر قی حکومت ہند کے ”سوچھ بھارت مشن “پروگرام کے تحت سوچھ بھارت سمر انٹر شپ پروگرام کے تحت طلبا و طا لبات کی نامز دگی کرائی گئی ،اگنو سینٹر کے کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر لو کیش کمار کے ذریعہ سو چھ بھارت مشن پروگرام کیلئے جملہ اسٹاف اور طلبا و طالبات کو حلف دلایا گیا ،ڈاکٹر لو کیش کمار نے صفائی کی اہمیت بتا تے ہوئے کہا کہ ہم سبھی اپنے گھر و آس پاس کی صفائی کرکے مختلف قسم کی بیماریو ں سے نجات پا سکتے ہیں ،اتنا ہی نہیں اس کے ذریعہ سے ہماری اقتصادی حا لت بھی مضبو ط ہو گی ،اس مو قع پر ڈاکٹر سنیتا سنگھ نے کہا کہ تر قی یا فتہ مما لک کی طر ح ہم بھی اپنے ملک کو صا ف ستھرا بنا سکتے ہیں اس کیلئے ہمیں ہفتہ میں کم از کم دو گھنٹے کا وقت نکال کر اپنے گلی محلے اور گاﺅ ں میں صفائی کرنی چاہئے ،سا تھ ہی دیگر افراد کو بھی صفا ئی کے تئیں بیدار کرنا چاہئے تاکہ اس مہم میں زیا دہ لوگ شر یک ہوسکیں اور اس طر ح سے یہ مہم کا میا ب ہوسکے ،اس مو قع پر ڈاکٹر پریتی سکسینہ ،ڈاکٹر سبھاش رائے ،ڈاکٹر اروند کمار چوہان ،ڈاکٹر پر دیپ کمار تالان ،ڈاکٹر انجو چودہری ،ڈاکٹر پروین کمار ،ڈاکٹر سنیل یادو ،وجے کمار ،ڈاکٹر بھا سکر ،دیپک دویدی ،شیش پال سنگھ ،سچن کمار ،نریش ورما سمیت اگنو کے طلبا و طالبات موجو درہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ