ہمارے ڈرامے ہندستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں : مایا علی

لاہور21۔مئی:معروف اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔

Related image

مایا علی نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار ، تکنیکار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

Related image

اداکارہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمے داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لیے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔

Related imageمایا علی نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لیے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے، پردہ اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے ۔اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے، ماضی میں اگر دیکھیں توشاید ایسا ممکن نہیں تھا، مگر اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔

Related image

اداکارہ نے کہا کہ نوجوان فلم میکر نے ویران انڈسٹری کے جسم میں روح پھونک دی ہے۔ ان کی یہ کاوش کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اب ہمیں اپنی اگلی منزل کی جانب نظرجمانی ہے، جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ ہے۔ اس کے لیے سب سے ضروری کو پروڈکشن ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کوبھی پاکستانی فلم کی سپورٹ کرنا ہوگی۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ