سارہ علی خان کا فلمی کریئر شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار

ممبئی،26۔مئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا فلمی کریئر شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگیا ہے۔

Image result for sara ali khanبالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا فلمی کریئر شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے، سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’’کیدارناتھ‘‘ پہلے تاخیر کا شکار ہوئی جس کی وجہ یہ تھی کہ پروڈیوسر اور ہدایت کار فلم کے کچھ مناظر کو اتر اکھنڈ میں نہیں بلکہ ممبئی میں فلمانا چاہتے تھے، یہ تنازعہ حل ہوا تو فلم کی ٹیم کے درمیان دیگر تنازعات پیدا ہوگئے۔

Related imageبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے فلم کی شوٹنگ مکمل کیے بغیر دوسری فلم ’’سمبا‘‘ سائن کرنے پر سارہ علی خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے جس میں انہوں نے 5 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Image result for sara ali khanفلمساز ابھیشیک کپور کی جانب سے سارہ علی خان کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کے مطابق سارہ علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کی شوٹنگ ستمبر 2017 سے شروع ہوئی ہے جب کہ معاہدے کے مطابق سارہ کسی بھی وقت شوٹنگ کے لئے حاضر رہیں گی اور اب سارہ کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ دوسری فلم سائن کرنے کے بعد سارہ جون میں اپنی دیگر شوٹنگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گی جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Image result for sara ali khanواضح رہے فلم ’کیدار ناتھ‘ کی شوٹنگ جاری ہے جسے 2019 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جب کہ رنویر سنگھ کی نئی ایکشن فلم ’’سمبا‘‘رواں برس 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ