پٹواری کے تبا دلے کیلئے ڈی ایم کوفون کرنے والا فر ضی وزیر گرفتار

سکندر آباد ، 26 ۔ مئی:نام نہا د وزیر بن کرضلع مجسٹریٹ کو فون کر ایک پٹواری کا تبادلہ کرنے کیلئے دباﺅ بنانے والے فر ضی وزیر کو آج صدر کوتوالی پو لیس نے مخبر کی اطلا ع پر اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ کہیں جانے کے فراق میں بس کے انتظار میں کھڑا ہوا تھا پو لیس نے اسکے قبضہ سے ایک موبا ئل بر آمد کر اسکے خلاف معا ملہ درج کرجیل بھیج دیا ہے ۔
مو صو لہ اطلا ع کے مطا بق گذشتہ 20مئی 2018کو ضلع مجسٹریٹ کے سی یو جی نمبر 9454417563پر موبا ئل نمبر 9012554070سے ایک شخص نے فون کر کے خود کو وزیر (منتری) ایس پی بگھیل بتا تے ہوئے پٹواری ونود شر ما کا تبادلہ تحصیل سیانہ سے تحصیل سکندرآباد کرنے کا دبا ﺅ بنایا تھا ،ضلع مجسٹر یٹ مسٹر انوج کمار جھانے اس بارے میں محتر م وزیر کے سکر یٹری سے موبا ئل نمبر 9454410514پر با ت کر محتر م وزیر سے بات کرنے کی کو شش کی تو اس میں پتہ چلا کہ انہو ں نے اس بارے میں کوئی فون نہیں کیا ہے اور نہ ہی مذکورہ نمبر 9012554070وزیر ایس پی بگھیل کا ہے ،بعد ہ اس بارے میں صدر کوتوالی میں نا معلو م ملزم کے خلاف معا ملہ درج کر اسکی گرفتار ی کے احکامات پو لیس کپتان کے ذریعہ دئے گئے تھے ،پو لیس تفتیش کے دوران آج مخبر سے اطلا ع ملی کہ جس شخص نے خود کو وزیر بتا کر فون کیا تھا وہ روڈ ویز بس اسٹینڈ پر کہیں جانے کے فراق میں کھڑا ہوا ہے ،پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر ملزم بر جیش دو بے ولد پرکاش چندساکن مو ضع ایشن پورتھانہ کوارسی ضلع علی گڈھ مقیم حا ل کنور نگر تھانہ گاندھی پارک ضلع علی گڈھ بتا یا ہے ،پو لیس پو چھ تا چھ میں ملزم نے اپنا جرم قبو ل کر تے ہوئے بتایا کہ اس نے تحصیل خورجہ میں تعینات آرکے با بو لا لتا پر ساد کے کہنے پر فر ضی وزیر بن کر ڈی ایم کو فون کیا تھا ،پو لیس نے ملزم کے خلاف معا ملہ درج کر اسکو جیل بھیج دیا ہے ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ