اسرائیل اور ایرانی وفود کے درمیان خفیہ ملاقات

عمان حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا،جنوب مغربی شام میں جھڑپوں سے دور رہنے کے لئے ایران نے حامی بھری

لندن،28مئی ،ہ س:ایک میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایرانی اور اسرائیلی حکام نے اردن کے دارلحکومت عمان میں خفیہ ملاقات کی جس میں جنوب مغربی شام میں جھڑپوں سے دور رہنے کےلئے ایران نے حامی بھر لی ہے۔ سعودی عرب کے لندن سے شائع ہونے والے اخبار’ ایلاف‘نے اپنے باوثوق ذرائع سے خبر دی ہے کہ عمان میں متعین ایرانی سفیرمجتبی فردوسی سمیت ایرانی حفاظتی اداروں کے ایک وفد نے اسرائیلی خفیہ تنظیم” موساد ” کے نائب سربراہی وفد سے عمان کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جس میں اردن نے بھی ثالثی ادا کی۔اس ملاقات میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنوب مغربی شام کے علاقوں میں جھڑپوں سے پرہیز کرے جس کے جواب میں اسرائیلی وفد نے بھی ایرانی حکام کو یقین دلایا کہ اس صورت میں وہ بھی جوابی کاروائی سے خود کو روکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر فوری طور پر ایران کی طرف سے ہاں کرنا، اسرائیل کو چونکا چکا ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ