ای وی ایم کی خرابی کو لے کر مختلف مقامات پر ہنگامہ

میرٹھ،28۔مئی،ہ س: شاملی اور سہارنپور ضلع تک پھیلی کیرانہ لوک سبھا میں کئی ووٹنگ سینٹروں پر ای وی ایم مشینیں خراب ہونے سے ووٹنگ متاثر ہوا۔ ایسے میں ووٹروں نے جم کر ہنگامہ کیا ۔ کیرانہ میں صبح گیارہ بجے تک 21.3فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ اسی طرح سے نور پور اسمبلی میں بھی کئی مقامات پر ای وی ایم مشینیں خراب ہونے سے ووٹنگ متاثر ہوئی۔ شاملی ضلع کی کیرانہ پارلیمانی سیٹ اور بجنور ضلع کی نور پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیر کی صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ گرمی کا موسم ہونے کے سبب ووٹر ووٹنگ سینٹروں کی جانب صبح ہی دوڑ پڑے۔ کیرانہ لوک سبھا الیکشن میں جھنجھانہ کی راشٹریہ شکشا سدن انٹر کالج کے بوتھ نمبر 58 کی ای وی ایم مشین صبح سات بج کر 35منٹ پر نہیںچل پائی۔ اس سے ناراض لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا ۔ جھنجھانہ کے آر کے انٹر کالج میںبوتھوں پرلمبی لائن لگی تھی۔شاملی میں کنیا جونیئر ہائی اسکول محلہ گجراتیان کاکا ویدھوی کے پاس واقع بوتھ پر ای وی ایم مشین نہیںچلنے پر لوگ بھڑک گئے اور ان کی ووٹنگ ملازمین سے نوک جھونک ہو ئی۔ سہارنپور ضلع کے نانوتہ کے اولرا میں بوتھ نمبر 346 کی ای وی ایم مشین بھی خراب ہو گئی ۔ کاشی پور گاو¿ں میں بوتھ نمبر 296 کی ای وی ایم مشین بھی خراب ہونے کی اطلاع پر سیکٹر مجسٹریٹ موقع پر پہنچے اور گھنٹوں مشقت کے بعد مشین چالو ہو گئی ۔ پٹھیڈ سے بوتھ نمبر گیارہ کی ای وی ایم مشین گھنٹوں خراب رہی۔ اس سے ووٹنگ بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ اس سے لائن میں لگے ووٹنگ کی گرمی میں بری حالت ہو گئی ۔
کیرانہ لوک سبھا کے ضمنی الیکشن میں بلم جرا گاوں میں پولنگ بوتھ پر بڑی تعداد کے سبب بد نظمی پھیلی ہوئی تھی ۔ اسی دوران سی او کالو سنگھ مع فورس کے ساتھ گاو¿ں میں پہنچے اور پولنگ مقام پر بھیڑ کو دیکھ کر انہوں نے لاٹھی چارج کردیا ۔ لاٹھی چارج کی زد میں آ کر شوقین اور عاقل اور عقیل کو شدید چوٹیں آئیں۔اسی طرح مچھرولی گاوں میں سپاہی نے ووٹر کو طمانچہ رسید کر دیا جس سے لوگ مشتعل ہو گئے ۔

دو اسمبلی حلقوں میں بدلی گئیں249ای وی ایم
کیرانہ لوک سبھا ضمنی الیکشن کو لے کر بد نظمی حاوی ہے ۔ بڑھتی دھوپ کے ساتھ ای وی ایم کی خرابی نے رائے دہندگان کو مشتعل کر دیا ۔ دھوپ ہونے کے باوجود رائے دہندگان سینٹروں میں لوگ رائےدہندگان کے حق کے استعمال کے لئے آ رہے ہیں ۔زبر دست گرمی کے باوجود بھی کیرانہ لوک سبھا ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ فیصد لگا تار بڑھتی رہے ۔ صبح گیارہ بجے تک کی رپورٹ کے مطابق شاملی اسمبلی الیکشن میں 17فیصد ،کیرانہ میں 23فیصد ،گنگوہ میں 19.8فیصد ،نکوڑ میں 22.50فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ تھانہ بھونمیں 24فیصد ووٹنگ ہوئی ۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ