کیرانہ:73بوتھوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی، 30 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے

میرٹھ، 29مئی ،ہ س:اترپردیش کے شاملی ضلع کے کیرانہ لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات کے دوران کافی تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین میں خرابی کے شکایتوں کو ضلع انتظامیہ سے سنجیدگی سے لیا ہے۔ انتظامیہ کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے 30مئی کو 74بوتھوں پر پھر سے پولنگ کرائے جانے کی ہدایت دی ہیں۔ ان میں 68بوتھ سہارنپور ضلع کے تو پانچ بوتھ شاملی ضلع میں شامل ہیں۔
کیرانہ لوک سبھا علاقہ میں پانچ اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ ان میں سے تین شاملی ، تھانہ بھون اور کیرانہ شاملی ضلع میں شامل ہے تو نکوڑ اور گنگوہ اسمبلی حلقے سہارنپور ضلع کے ہیں۔ ای وی ایم میں سب سے زیادہ خرابی کی شکایت بھی سہارنپور ضلع سے آئی ہے۔ شاملی اور سہارنپور اضلاع کے ڈی ایم کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے مجموعی طورپر 73بوتھوںپر 30مئی کو پھر سے ووٹنگ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
غور طلب ہے کہ 28مئی کو کیرانہ لوک سبھا حلقہ میں ضمنی انتخابات میں ای وی ایم و وی وی پیٹ کی خرابی کے بعد پیر کی دیر شام تک ووٹنگ کرائی گئی ۔ اس کے بعد بھی کئی بوتھوں پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے کافی لوگ ووٹنگ سے محروم رہ گئے ۔ الیکشن کمیشن نے سہارنپور ضلع میں 68بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کو کہا ہے۔ ان میں سے 45پولنگ سینڑ گنگوہ اور23نکوڑ اسمبلی حلقہ میں شامل ہیں۔
اسی طرح سے شاملی ضلع کے پانچ بوتھوںپر دوبارہ پولنگ ہوگی ۔ ان میں سے ایک بوتھ تھانہ بھون اسمبلی حلقہ کے سونٹا گاﺅں کا اور پانچ بوتھ شاملی اسمبلی حلقہ میں شامل ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ