10 ویں کے نتائج کا اعلان، 86.7 فیصد پاس، لڑکیوں نے پھر ماری بازی

گروگرام کے پرکھر متل، بجنور کی رمجھم اگروال، شاملی کی نندنی گرگ اور کوچی کی شری لکشمی نے499پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا

نئی دہلی،29۔مئی ،ہ س: مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم(سی بی ایس ای) نے منگل کو10ویں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔امتحان میں اس سال86.70فیصد بچے پاس ہوئے ہیں۔ اس میں لڑکیوں نے پھر سے بازی مارلی ہے۔ امتحان کے نتائج میںپاس لڑکیوں کافیصد88.67ہے تو لڑکوں کا85.32فیصد۔ اس باردسویں کے بورڈ امتحان میں بھی لڑکیوں نے ایک بارپھرلڑکوں سے بازی ماری ہے اور چار طالبات499 نمبرات کے ساتھ مشترکہ طورپراول قراردی گئی ہیں۔ اس باردسویں کےامتحان میں85.32 فیصد لڑکےکامیاب ہوئے ہیں جبکہ88.67فیصدلڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں اوراس طرح لڑکوں کے مقابلے میں 3.35فیصدلڑکیاں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں۔
دہلی میں78.62فیصدطالب علم کامیاب ہوئے ہیں کل 286660طالب علموں نےامتحان دیاتھاجبکہ امتحان میں225361طالب علم کامیاب ہوئے۔ بیرون ممالک میں سی بی ایس ای کےاسکولوں میں98.32فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔کل 23787طالب علم امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ان میں سے23388طالب علم کامیاب ہوئے۔3760معذورطالب علم امتحان میں شریک ہوئے جن میں 3480طالب علم یعنی 92.55فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔135معذورطالب علموں کو90فیصد سے زائداور21معذورطالب علموں کو95فیصد سے زائد نمبرات ملے ہیں۔
معذورطالب علموں میں سن سٹی گڑگاو¿ں کی انشکا پانڈا489نمبرات کےساتھ اول مقام پررہی۔وہیں اتم اسکول غازی آبادکی ثانیہ گاندھی کوبھی 489نمبرات ملےاس طرح دونوں مشترکہ طورپراول مقام پرہیں۔دوسرےمقام پرجواہرنوودےودیالیہ دھانپوراڑیسہ کی سومیادیپ پردھان کو484نمبرات ملے۔ جواہرنوودےودیالیہ کے97.31فیصدطالب علم امتحان میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ کندریہ ودیالیہ کے95.96فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔سرکاری اسکولوں کے63.97فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔وہیں حکومت کی مدد سے چلنے والے اسکول کے73.46طالب علم کامیاب ہوئے ہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں کے89.49فیصدطالب علم کامیاب ہوئے ہیں۔
اس مرتبہ تروننت پورم99.6فیصدنتیجوں کےساتھ اول مقام پرہے۔ وہیں چنئی97.37 فیصد کے ساتھ دوسرےمقام پراوراجمیر91.86فیصدکےساتھ تیسرےمقام پرہے۔ ٹاپ کرنےوالی چاروں طالبات میں ڈی پی ایس گڑگاوں کےپرکھرمتل،آرپی پبلک اسکول بجنورکی رم جھم اگروال،اسکاٹش انٹرنیشنل اسکول شاملی کی نندنی گرگ اوربھون ودیالیہ کوچن کی جی شری لکشمی شامل ہیں۔ان چاروں طالبات کو500میں سے499نمبر ملے ہیں۔
اس مرتبہ25مارچ سے4اپریل تک ہوئے دسویں کےامتحان میں کل1624682طلباوطالبات امتحان میں شریک ہوئے۔جن میں1408594طالب علم کامیاب ہوئے۔اس طرح کل86.70 فیصد طالب علم کامیاب ہوئے۔ اس بار17576اسکولوں کےطالب علم امتحان میں شریک ہوئےاورکل 4460امتحان مراکزبنائے گئے تھے۔ اس مرتبہ 131493طالب علموں کو90فیصدسے زائداور27476طالب علموں کو95فیصد سے زائدنمبرات ملے ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ