ریحام خان کا حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام

اسلام آباد،2۔جون:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی پر سنگین الزام لگایا ہے۔

Related image

ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی انہیں سوشل میڈیا بالخصوص پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس دوڑ میں معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی ریحام خان کو خوب برا بھلا کہا۔

Related imageحمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے برا شخص، ریحام خان سب سے تہجد گزار متقی خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔
ریحام علی خان نے حمزہ عباسی کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی اس کا مسودہ کیسے پڑھ لیا، یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی۔

Image result for reham khanریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی مجھے اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کررہا ہے اور بدمعاش لوگ مجھے خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ایک ای میل کا اسکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیا جس میں وہ مبینہ طور پر ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہنے کے لیے متنبہ کررہے ہیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ