علامہ شبلی نعمانی کی پیدائش کے موقع پر ضرورت مندوں میں چشمے تقسیم

لکھنو،2 جون: علامہ شبلی نعمانی کی پیدائش کے موقع پرعلامہ شبلی نعمانی ہیلپ لائن کی جانب سے ضرورت مندوں میں چشمے تقسیم کیے گئے ، اور ماہانہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر مسیح الدین خان ”مسیح“ نے کہا کہ یہ میڈیکل آئی کیمپ پچھلے تقریباً تیرہ سالوں سے چیرمین نعمان اعظمی کی کاوشوں سے چل رہا ہے ، کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سعید احمد نے شرکت کی اور مریضوں کے آنکھوں کی جانچ کی اور انھیں قیمتی مشوروں سے نوازا، اور اس موقع پر نعمان اعظمی اور ڈاکٹر مسیح الدین خان کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قاضی اکرم ضیاءاور رمیش جیسوال نے مریضوںکو چشمے مہیا کرائے اور کیمپ کے انتظامی امور کو سنبھالا ، کیمپ میں خصوصی طور پر ڈاکٹر مطلوب احمد، اشرف علی، وغیرہ نے شرکت کی، آخر میں ڈاکٹر مسیح الدین خاں نے سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کیمپ کے اختتام کا اعلان کیا۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ