گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو قوالی ’’ میری توبہ ‘‘ لانچ

لاہور،4 ۔ جون: گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی وڈیو قوالی ’’ میری توبہ ‘‘ لاؤنچ کردی۔لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میں مجھ سے پہلے کسی گلوکار نے دہشتگردی کیخلاف بات نہیں کی اور نہ کوئی ایسی قوالی یا گانا گایا گیا ہے۔ پاکستان کی سرحدوں پر کھڑی ہماری فوجی جوان ہمارے ہیروہیں۔ وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ رابی کی یہ قوالی مکمل دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے۔

Image result for rabi peerzadaرابی پیرزادہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ نے مجھ پر اعتراض کیا کہ میں نے میوزک کے ساتھ قوالی کیوں گائی ہے ۔ ہمیں کسی کے کام کے بارے میں کوئی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ میں دہشتگردی کیخلاف کام کیا ہے اورمجھے اس پرفخر ہے کچھ لوگوں کو اس کی تکلیف ہے لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے مداح اس قوالی کو ضرور پسند کریں گے۔

Image result for rabi peerzadaگلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی ہمیشہ سے ہی میوزک کے شعبے میں بہت زرخیز رہی ہے۔ میوزک انڈسٹری سے وابستہ عظیم فنکاروں نے جس طرح سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بطورمیوزک اسٹوڈنٹ میں بھی یہ چاہتی ہوںکہ اپنے فنی سفرکے دوران کچھ نہ کچھ ایسا کروں کہ جس کولوگ برسوں یاد رکھیں۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ