پریانکا چوپڑا مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی،5۔جون:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹیلی ویژن سیرن ’کوانٹیکو‘ میں ہندستانی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔

Image result for priyanka chopraمیڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے مشہور امریکی ٹیلی ویژن شو ’کوانٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک بھارتی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے بھارتی مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Image result for priyanka chopra

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں اڈت کماڈیا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹیکو کی کیا احمقانہ قسط تھی جس میں بھارتی کو مین ہٹن کو اڑا کر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ میں یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ اس احمقانہ قسط کا مقصد کیا تھا جو مکمل طور پر ایک نامعقول عمل ہے۔

Image result for priyanka chopra

ایک صارف نے لکھا کہ اس قسط ہندو شہری کے گرد گھومتی ہےجو بھارتی شہری ہوتا ہے جس کا کام حکومتی سرپرستی میں ایٹمی حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانا ہے جسے پریانکا ایف بی آئی کی ٹیم کے ہمراہ روکتی ہے۔

Related image

نتیش کمار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران ہوں اگر پریانکا کو سشما سوراج کی اجازت سے ڈرامے کے ذریعے پروپیگنڈا کو پھیلانے کے لئے ویزا دیا گیا ہے تو اسے منسوخ کر دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو اپنے اس کامیاب ٹی وی شو کوائنٹیکو‘ کے لیے دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

 

آپ ہمیں اپنی ہر طرح کی خبریں،مضامین،مراسلات اور ادبی تحریریں ارسال کریں۔۔۔ہم انھیں آپ کے نام اور فوٹو کے ساتھ www.aakashtimes.com پرشائع کریں گے۔۔۔۔۔۔ادارہ