ہمارے بارے میں

آکاش ٹائمز پر آپ کا پر خلوص استقبال ہے ۔
تعارف۔۔۔۔۔آکاش ٹائمزبنیادی طور پرایک نیوز پورٹل ہے۔ یہ پورٹل،افکاروخیالات،شعرادب اور ہمہ جہت آگہی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ مضوط زنجیروں میں جکڑی ذرائع ابلاغ کی روایتی اورمجبوردنیا کو بااختیار بنانے کی ایک ہلکی سی کاوش اور تکبیر مسلسل کی کوشش ہے۔ خبروں سے ہٹ کرادارتی صفحہ کے اندرایک صفحہ میڈیاواچ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک وبیرون ملک کے سرکردہ اخبارات وپورٹل کے عمدہ مضامین اور افکاروخیالات کا روزآنہ انتخاب پیش کرنا ہے۔ قلم گوید نام سے الگ گوشہ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد صحافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،ادارہ اس کے تحت ہرسلگتے موضوع اورمسائل پر اپنے قارئین اور قلم کاروں سے ان کی آرا طلب کرتا ہے اور قلم اٹھانے کی پیشکش کرتا ہے ساتھ ہی اس کے تحت بہترین لکھنے والوں کو انعامات سے بھی نوازتا ہے ۔ ایجوکیشن کمیپس نام سے بھی ایک صفحہ خاص کیا گیا ہے جس میں تعلیم ، تعلیمی اداروں اور اس سے متعلق تمام تر سرگرمیوں کا احاطہ کیا جاتاہے۔
ادارہ کا ماننا ہے کہ کوئی بھی شخص ہمارے یہاں خبریں اور تمام تر ترسیلی مواد بھیج سکتا ہے ہم اسے اس کی فوٹو اور نام کے ساتھ جگہ دیں گے ۔خبریں صر ف اردو زبان میں ہی قبول کی جائیں گی ، خبر میں کیا، کیوں،کیسے ،کب، کہاں وغیرہ کا مکمل جواب ہونا ضروری ہے۔ تفصیل کیلئے رابطہ کریں۔

مقصد۔۔۔۔۔سچائی ،آگہی اورمفاد عامہ
(نوٹ: آکاش ٹائمز کا مقصد غیر کاروباری ہے،لہذا تما م وہ لو گ جو صحافت کومحض کاروباربنانے کے خلاف ہیں ان کاادارہ پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ

سیف ازہر
مدیر: آکاش ٹائمز